Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مفتی سعید اسعد القاسمی اور ان کے معاونین کی مخلصانہ کوششیں رنگ لائیں؛ تمام 35بچوں کو ملی جیل سےرہائی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*مفتی سعید اسعد القاسمی اور ان کے معاونین کی مخلصانہ کوششیں رنگ لائیں؛ تمام 35بچوں کو ملی جیل سےرہائی*
​آسنسول :
دارالقضا امارت شرعیہ کے نائب قاضی شریعت، ممتاز عالمِ دین مولانا مفتی محمد سعید اسعد القاسمی اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک، مخلصانہ اور قانونی جدوجہد کے نتیجے میں جیل میں بند تمام 35 بچے خیر و عافیت کے ساتھ رہا ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ بچوں کی  رہائی کی خبر سنتے ہی متاثرہ خاندانوں اور پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
​ندی پار عیدگاہ والی مسجد کے امام وخطیب مفتی تبارک حسین قاسمی نے بتایا کہ ریلپار کے مختلف علاقوں کے معاشی طور پر بالکل کمزور گھرانوں سے تعلق رکھنے والے یہ 35 بچے گزشتہ کچھ عرصے سے سنگین حالات کا شکار ہو کر جیل کی صعوبتیں جھیل رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے والدین اور خاندان شدید ذہنی و جسمانی کرب میں مبتلا تھے۔ اس کٹھن گھڑی میں مفتی محمد سعید اسعد القاسمی اور ان کے مخلص معاونین نے آگے بڑھ کر مظلوموں کا ہاتھ تھاما۔ مفتی صاحب کی سرپرستی میں ٹیم نے دن رات ایک کر کےجہاں ایک طرف انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ بنائے رکھا وہیں دوسری طرف قانونی چارہ جوئی کی کوششوں میں بھی جٹے رہے۔ بالاآخر یہ کوششیں ثمر آور ہوئیں اور عدالت نے بچوں کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا۔
​بچوں کے والدین نے روتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ مفتی محمد سعید اسعد القاسمی  اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے اجڑتے ہوئے گھروں کو بچا لیا ہے اور گرتے ہوئے آشیانوں کو سہارا دیا ہے جسے ہم زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔
​علاقے کی معزز شخصیات اور عام عوام نے امارت شرعیہ اور لوکو مسجد کے اس فلاحی و انسانی اقدام کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ علمائے کرام صرف مسجد و محراب تک محدود نہیں ہیں، بلکہ وہ ہر مشکل وقت میں قوم و ملت کی رہنمائی اور مظلوموں کی داد رسی کے لیے صفِ اول میں کھڑے رہتے ہیں آسنسول کے عوام  نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کی اس بے لوث خدمت کو قبول فرمائے، ان کی عمر و صحت میں برکت عطا فرمائے اور ان کا سایہ ملت پر تا دیر قائم رکھے۔ (آمین)