Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ووٹ نہ ڈالنا اپنی سیاسی قوت کو کمزور کرنا ہے:*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بنگال کے انتخابات میں اب چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ایسے میں یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ بعض لوگ ووٹ ڈالنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں،جو کسی بھی طرح مناسب نہیں۔

یاد رکھنا چاہیے کہ ووٹ ایک طاقت ہے، ایک ذمہ داری ہے،اور ایک امانت بھی۔اسی کے ذریعے آپ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔ لہٰذا ووٹ نہ ڈالنا درحقیقت اپنی سیاسی قوت کو خود کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

اسلامی نقطۂ نظر سے بھی ووٹ ایک امانت کی حیثیت رکھتا ہے،جس کا صحیح استعمال نہایت ضروری ہے۔ایک باصلاحیت،دیانت دار اور قوم و ملت کا خیرخواہ امیدوار منتخب کرنا ہماری ذمہ داری ہے،بصورتِ دیگر یہ امانت میں خیانت کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ووٹ جمہوری نظام میں رائے دہی کا ایک اہم ذریعہ ہے،جس کے ذریعے عوام اپنے نمائندے کا انتخاب کرتے ہیں۔اس لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنی رائے کا درست استعمال کرے اور ایسے امیدوار کو ووٹ دے جو امانت و دیانت کے ساتھ قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہو۔

بنگال کی جنتا ووٹ اُسی کو دیں……………….العاقل تکفیہ الإشارہ

 قرآن کریم کا یہ ارشاد ہر ووٹر اپنے ذہن میں مستحضر رکھیں: مَنْ یَشْفَعْ شَفَاعَۃً حَسَنَۃً یَّکُنْ لَّہٗ نَصِیْبٌ مِّنْہَا وَمَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَۃً سَیِّئَۃً یَّکُنْ لَّہٗ کِفْلٌ مِّنْہَا۔

 ترجَمہ:جو شخص کوئی اچھی سفارش کرتا ہے،اس کو اس میں سے حصہ ملتا ہے، اور جو کوئی بری سفارش کرتا ہے اسے اس برائی میں سے حصہ ملتا ہے۔(آسان ترجمۂ قرآن)

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

وَلَا يَأْبَ الشُّهَدَاءُ إِذَا مَا دُعُوا (البقرۃ: 282)

ترجمہ: اور گواہوں کو چاہیے کہ جب گواہی کے لیے بلایا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔

علامہ ابن عطیہؒ فرماتے ہیں:جب یہ معلوم ہو جائے کہ گواہ کے گواہی دینے میں تاخیر کی وجہ سے حق ضائع ہو جائے گا اور حق تلفی ہو جائے گی، تو اس پر لازم ہے کہ وہ گواہی دے، خاص طور پر جب وہ گواہی واضح ہو۔(تفسير ابن عطیہ1/383)

لہٰذا آئیے! ہم سب اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور ایک بہترین،اور اہل امیدوار کو ووٹ دے کر اپنے مستقبل کو مضبوط بنائیں۔