درگا پوجا کے پرامن اختتام کے ساتھ ہی درگا پور فرید پور علاقہ میں جھڑپ اور بم بازی سے پورا علاقہ دہل اٹھا ہے اور پر امن فضا پر تشدد کے سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق درگا پور فرید پور تھانہ کے تحت آرتی گرام میں دو گروپ کے درمیان جھگڑے سے علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے۔پولس نے اس معاملہ میں اب تک 7 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ برسراقتدار پارٹی کے نیتا شیخ نجیف ال اور اس کے حواریوں نے اپنے مخالفین گروہ کے نیتاءوں کے گھروں پر بم بازی کی اور کءی راءونڈ گولیاں بھی چلاءیں۔علاقہ پر قبضہ کے لیے ترنمول کے ہی دو گروپ میں جھڑپ ہوءی ہے۔ اس دوران بم بازی اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔واقعہ کو لے کر علاقہ میں تناءو پیدا ہوگیا ہے۔خبر ملتے ہی پولس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جاءے واردات سے تازہ بم اور کارتوس کے خول برآمد کیا۔آرتی گرام سے تھوڑی دوری پر ہی انڈال کا قاضی نذرالاسلام ہواءی اڈہ واقع ہے۔الزام ہے کہ ایءر پورٹ کی زمین کو لے کر مزدور یونین کی دو تنظیموں کے درمیان مدتوں سے رسہ کشی ہے۔سوموار کی رات آتش فشاں پھٹ گیا اور دونوں گروپ کے درمیان جم کر جھڑپ ہوءی اور گولی و بم کی آواز سے پورا علاقہ دہل گیا۔ترنمول مزدور یونین کے رضاکار شیخ مجیف ال نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول مزدور یونین کے نیتا شیخ نجیف ال کی سربراہی میں پورے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول قاءم ہے۔وہ ایءر پورٹ کے قریب زمین پر جبری وصولی اور دیگر ناجاءز و غیر قانونی کام انجام دیتا ہے۔اس کی مخالفت کرنے پر علاقاءی لوگوں پر حملہ کیا گیا۔علاقہ میں اپنا رعب اور دبدبہ برقرار رکھنے اور دہشت کا ماحول بنانے کے مقصد سے اسکے حواریوں نے سوموار کی رات گولی باری کی اور بم بھی پھینکے۔ترنمول تنظیم کے نیتا شیخ افضل اور شیخ مبارک کے گھروں پر بم پھینکے گئے ۔ باءیک اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی گءی۔ اس حملہ میں کءی خواتین سمیت دیگر ترنمول رضا کار شدید طور پر زخمی ہیں۔وہیں دوسری جانب ترنمول نیتا شیخ نجیف ال نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔انہوں نے برجستہ کہا کہ شکایت کرنے والے ہی صحیح بتاسکتے ہیں کہ بم بازی کس نے کی۔پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔ پولس ملزمین کے خلاف کارواءی کرے گی۔



















