آسنسول ساؤتھ تھانہ علاقے کے تحت گرجا موڑ ٹرک اسٹینڈ کے پیچھے بِسپ ہاؤس کے نزدیک واقع متروکہ ریلوے کوارٹر کے پاس سوموار کی شام اچانک آگ لگنے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق وہاں کافی عرصے سے کچڑا اور سوکھی پتیاں جمع تھیں، جس کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔
چند ہی دیر میں آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور گھنا دھواں پھیلنے سے آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی آئی این ٹی ٹی یو سی کے رہنما راجو اہلووالیا موقع پر پہنچے اور فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
اس کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Post Views: 87










