Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں کمبل تقسیم کے دوران بھگدڑ دو ضعیفہ اور ایک بچی کی موت کی خبر سے پورا علاقہ غم سے نڈھال*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : آسنسول کے وارڈ 27 کے تحت آر کے ڈنگال میں بدھ کو شیو چرچا اور کمبل تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ریاستی لیڈر آف اپوزیشن شوبھندو ادھیکاری نے شرکت کی۔ پروگرام سے ان کے جانے کے کچھ دیر بعد ہی کمبل کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں کئی خواتین بری طرح زخمی ہوئیں۔ اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں دو کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت چاندمونی دیوی (50) کے طور پر ہوئی ہے اور ایک 55 سالہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ ایچ ایل جی میں ایک بچی کی موت ہوگئی۔

واقعہ کے بعد بی جے پی وارڈ کونسلر گورو گپتا، ٹی ایم سی کے دھنرنجن سنگھ زخمیوں کے ساتھ ضلع اسپتال پہنچے ۔واقعے کے بعد موقع پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ اسپتال پہنچنے والے لوگ بھی کچھ نہیں کہہ رہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کے سینئر لیڈروں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ لوگ وہاں موجود نہیں تھے۔ ٹی ایم سی لیڈر وی شیوداسن داسو نے کہا کہ ایک انتہائی المناک حادثہ پیش آیا۔ فی الحال امدادی کاموں پر زور دیا جا رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے، زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔






Latest News

Related News