Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

**مخدومیہ گرلس پرائمری اسکول، انجمن امدادِ باہمی ،رانی گنج کی عمارت میں منتقل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج : واضح ہو کہ مخدومیہ گرلس پرائمری اسکول کی عمارت کے انتہائی مخدوش ہوجانے کی بنا پر وہاں تعلیمی سلسلہ بند کردینا پڑا تھا اوراسے’ساوتری بالیکا ودیالیہ‘ میں مارننگ شفٹ میں منتقل کردیاگیا تھا۔لیکن اردو علاقے سے دور ہونے کی بنا پر طالب علموں کی تعداد میں تشویشناک حد تک کمی آنے لگی اور اسکول بند ہونے کے دہانے پر آکھڑا ہوا۔اساتذہ کرام و گارجین حضرات سخت پریشان تھے ۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اورتاریخی اہمیت کی حامل اس اسکول کی بقا کے لیے انجمن امداد باہمی کے اراکین سامنے آئے اور یہ فیصلہ لیا کہ جب تک کوئی مناسب متبادل نہیں ملتا اسکول کو انجمن کی عمارت میں منتقل کردیا جائے۔
چنانچہ ایس آئی کی اجازت سے 29؍نومبر2022بروز جمعرات صبح 10 بجے جناب محمد کلیم اللہ کی صدارت میں اسکول کی منتقلی کی رسم کی ادائیگی کی گئی۔ اس موقع پر مخدومیہ کے ٹیچرانچارج جناب غفران انصاری صاحب، مدرسین جناب ابو حیدر صاحب، جناب محمد نسیم الدین اور محترمہ فرح ناز نے انجمن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ، ان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس ضمن میں انجمن کے سکریٹری جناب ندیم شعبانی نے فرمایا کہ انجمن کی ذمہ داری تھی کہ قوم کے اس بیش قیمت اثاثے کی حفاظت کی جائے جو اس نے پورا کیا۔ لیکن مسائل اب بھی ہیں اسکول کی اپنی عمارت کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا پڑے گا۔دیگر اراکین نے بھی اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر جناب نثار احمد فریدی، الحاج محمد انور، الحاج محمد سلیم، محمد نوشاد خان، ماسٹر افتخار احمد ،جاوید علی احمد، محمد معشوق ، ماسٹر محمد انور،حاجی زینل کے علاوہ گارجین حضرات بھی موجود تھے۔