Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اے ڈی ڈی اے کے فنڈ سے وارڈ 98 میں ہائی ماسٹ لائٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : آسنسول کارپوریشن کے تحت وارڈ 98 کے حسین نگر نزد کمیونیٹی ہال،رانگا پاڑا نزد رادھا گوبند مندر اور فرید نگر نزد آر اے ٹائپ میں 3 ہائی ماسٹ لائٹ لگائے جائیں گیے۔موقع پر اے ڈی ڈی اے کے چیئرمین و رانی گنج اسمبلی حلقہ کے ایم‌ ایل اے تاپش بنرجی کے ہاتھوں اسکا سنگ بنیاد رکھا گیا۔حسین نگر مین روڈ سے کام کی شروعات ہوئی ۔موقع پر کاؤنسلر کہکشاں ریاض خوشی،بورو چیئرمین مین شیوا نند باؤری ،وارڈ پریسیڈنٹ ایوب خان،منور حسین،خورشید ملک



،محمد‌اشتیاق،تنویر انصاری، شوکت امام و علاقائی لوگ موجود رہے۔اے ڈی ڈی اے کے ذریعہ مختص 30 لاکھ کے فنڈ سے یہ کام کیا جارہا ہے جو آیندہ 3 ماہ میں مکمل ہونے کی بات کہی گءی۔سنگ بنیاد کے موقع پر تابش بنرجی نے کہا کہ آسنسول جنوب اسمبلی حلقہ میں اگر ترنمول کا‌ایم‌ ایل اے نہیں مل پایا تو کوءی بات نہیں علاقہ میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔عوام نے ترنمول امیدوار کو ووٹ دیا تھا لیکن قسمت کا فیصلہ کچھ اور تھا۔لوگوں کو سہولت پہنچانے اور علاقہ کی ترقی کے لیے مسلسل کام کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہائی ماسٹ لائٹ روڈ یا چوراہوں پر لگائے جاتے تھے اب بستی میں جہاں کہیں بھی ضرورت ہے اس کی نشاندہی کر کے وہاں بھی ہائی ماسٹ لگانے کا‌ کام‌ کیا جارہا ہے۔

Latest News