Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بدھان چندر کالج آسنسول کے زیراہتمام یک روزہ اردو سیمینار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

05 اپریل2023کو شعبہ اردو بدھان چندر کالج آسنسول کے زیراہتمام یک روزہ سیمینار بعنوان مرزا سودا کی قصیدہ نگاری ومیر انیس کی مرثیہ نگاری کے موضوع پر منعقد کیا گیا جس میں کالج ہذا کے 6سیمسٹر کےطلباوطالبات نے شرکت کی یہ سیمینارطالب علموں کی تربیت کے لیے منعقد کیا گیا تھا تاکہ ان لوگوں میں مقالہ لکھنے اور پڑھنے کا شوق وجذبہ پیدا ہواس سیمینارکی صدارت ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کی استقبالیہ خطبہ میں صدر شعبہ اردو ڈاکٹر جمشید احمد نے موضوع سے متعلق اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیمینار کے انعقاد کی بہت ضرورت ہے تاکہ ہم طلبا کو تربیت دے سکیں مقالہ نگاروں کی محنت،جستجو،حوصلے اور ہمت کی داد دیتے ہوئے کہا اس موضوع پر لکھ کر اس کا واجب حق ادا کردیا ہے انھوں نے طلبا کو تلفظ کی طرف توجہ دینے کی تلقین کی

ندیم اختر نے سیمینار کے موضوع کے حوالے سے تعارفی کلمات پیش کےء



اس سیمینار میں جن طلبا وطالبات نے مقالات پڑھے ان میں منجمد ثاقب، گلناز پروین،درخشاں پروین اور ارم پروین قابل ذکر ہیں

اس سیمینار میں ڈاکٹر سہانہ پروین، محمد تنویر ،صبا پروین اور بڑی تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی