Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بنگیوں سنکھیا لکھو بدھی جیومنچ کی رابندر بھون میں ہونے والی اجلاس کی تیاری جنگی پیمانے پر جاری*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج : (خورشیدعالم )

منگل کو رانی گنج میں بنگیوں سنکھیا لکھو بدھی جیومنچ کے اراکین نے ضلع صدر توفیق عالم کی سربراہی میں ایک ملاقات کے دوارن نامہ نگاروں کو بتایا کہ مغربی بنگال حکومت کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے منظور شدہ یہ دانشوران فورم شہر اور پنچایت علاقہ میں ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کے لیے تنظیم کے اراکین مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ ہم لوگ عوام کی بھلاٸی کے لیے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کو گھر گھر آسانی سے پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس تنظیم میں ہر ذات اور مذہب کے لوگ شامل ہیں، ہم لوگ مزکورہ تنظیم کے ذریعے لوگوں کی خوشی اور غم میں شریک ہو رہے ہیں۔تنظیم کے ضلع صدر توفیق عالم نے بتایا کہ اٸندہ 29 اکتوبر کو آسنسول کے رابندربھون میں ایک عظیم الشان ریاستی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تنظیم میں رانی گنج کے سابق ایم ایل اے اور ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین سہراب علی تنظیم کے تعلقرض سے اپنے خیالات کا اظہارکرے گے۔ مہمان خصوصی کے ترنمول کے دیگر رہنما کے ساتھ ساتھ ریاستی صدر پروفیسر شیخ واعظ الحق سمیت کافی تعداد میں مقامی لوگ موجودرہے گے۔گفتگو کے دوران ادارہ کے ضلعی نائب صدر اصغر خان، سکریٹری عامر اقبال، اجے منڈل، رانی گنج بلاک کے صدر ایس کے ذاکر، ارشاد عالم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تنظیم کی خواتین ارکان نے بھی جوش و خروش سے تنظیم کی تٸیں اپنی دلچسپی کا اظہارکیا ۔