رانی گنج : طویل عرصے تک ٹی بی میں مبتلا رہنے کے بعد کسی طرح صحت یاب ہو کر دوبارہ پیٹ کی بیماری میں مبتلا گاڑی کے ڈرائیور نے اپنی طویل علالت کے باعث موت کا راستہ چنا۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ رانی گنج کے راج پاڑہ کے رہنے والے بتیس سالہ محمد سلیم نے جمعرات کی صبح اپنے گھر کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ گھر کے لوگوں نے بتایا کہ جب وہ گھر کی چھت پر پہنچے تو اس کی لاش سیڑھیوں میں لٹکتی دیکھ کر پڑوسیوں کو اطلاع دی اور انہوں نے رانی گنج تھانے کی پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں پولیس نے پہنچ کر شخص کی لٹکتی لاش برآمد کی۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آسنسول ضلع اسپتال کو بھیج دیا ہے۔
Post Views: 129










