درگا پور اسٹیل پلانٹ کے ملازمین بونس کی مانگ پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔درگا پوجا تہوار کی شروعات ہوچکی ہے۔ بازار اور چوراہوں میں چہل پہل دیکھی جارہی ہے۔ اب چند دن ہی باقی بچے ہیں۔ جگہ با جگہ پنڈال بنائے جارہے ہیں۔بازاروں میں درگا پوجا اور نوراتری کی چہل پہل ہے۔اس چہل پہل کے باوجود درگا پور اسٹیل پلانٹ کے ملازمین کے چہرے سے خوشیاں غائب ہیں۔اسٹیل پلانٹ کے ملازمین بونس کے مطالبہ کے ساتھ گزشتہ 3دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔بدھ کے دن بھی ملازمین احتجاج کرتے دیکھے گیے۔انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔پوجا بونس کی مانگ پر دستخطی مہم بھی چلاءی جارہی ہے۔ملازمین نے اپنے خون سے دستخط بھی کیے۔ آئی این ٹی یو سی نیتا رانا سرکار نے کہا کہ سیل نے امسال 16000کروڑ کامنافع کیا ہے۔اس کے باوجود بونس کے سلسلے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیااور نہ ہی اعلان کیا گیا۔بونس کے مطالبہ پر تمامیونین کے لیڈران ایک بینر تلے تحریک چلا رہےہیں۔













