Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فرسٹ شائین نرسنگ ہوم میں خون عطیہ کیمپ کا‌انعقاد ، 27 مرد و خواتین نے اس نیک کام میں خون عطیہ کرکے ایک اہم کام کو انجام دیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK


صنعتی شہر برن پور کے آزاد نگر رحمت نگر میں واقع فرسٹ شائین نرسنگ ہوم میں فرسٹ ٹائم بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد ہوا۔کیمپ میں رانی گنج اسمبلی حلقہ کے سابق ایم‌ایل اے سہراب علی،وارڈ 82 کی کاؤنسلر نرگس بانو،آسنسول رحمانیہ ہائی اسکول کے سابق صدر مدرس غلام رسول،ڈاکٹر اشفاق،ڈاکٹر یوسف،ڈاکٹر امیت گپتا (سرجن)،نرسنگ ہوم کے مالک سید فیروز اسلم،سید حامد،سوناماجھی گوسوامی،درخشاں جبیں و دیگر موجود رہے۔آسنسول ضلع اسپتال بلڈ بینک کے ٹیکنیشین کی نگرانی میں مرد و خواتین نے اپنی رضا مندی سے خون عطیہ کیا۔کل 27یونٹ خون جمع کیا گیا۔موقع پر سہراب علی نے کہا کہ خون عطیہ ایک اہم عطیہ ہے۔مختلف سماجی تنظیموں اور اداروں کے ذریعہ گاہے بگاہے کیمپ لگا کر بلڈ بینک میں خون کی قلت دور کر نے کی کوشش کی جاتی ہے۔یہ ایک کار خیر ہے۔نوجوان نسل اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔کسی کی جان بچانا ایک نیک عمل ہے۔اپنا‌خون عطیہ کرنے والے ایس نیک عمل میں شامل ہیں۔