Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مویشی تسکری معاملہ میں انوبرتا منڈل کی سی بی آئی عدالت میں پیشی ، ضمانت عارضی منسوخ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : مویشی تسکری معاملہ میں جمعہ کے دن بیر بھوم ترنمول کانگریس کے ضلع صدر انوبرتا منڈل کو آسنسول کے سی بی‌ آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔جیل سے نکل کر جس وقت وہ گاڑی پر سوار ہو رہے تھے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے لاٹری انعام پانے کے سلسلے سے سوالات پوچھا۔انہوں نے کچھ بھی جواب نہیں دیا۔اسی سوال کو دوبارہ دہرائے جانے کے بعد انوبرتا منڈل نے خفگی ظاہر کی اور گاڑی کا شیشہ اٹھانے کے لیے کانسٹبل سے کہا۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں 12:30بجے کے بعد جج راجیش چکرورتی کی بنچ میں انوبرتا منڈل کی ضمانت معاملہ پر شنوائی ہوئی ۔انکی جانب سے وکیل سنجے داس گپتا نے ضمانت کے لیے عرضی داخل کی۔انہوں نے سی بی آئی اور ای ڈی کی مشترکہ جانچ پر سوال اٹھایا۔انوبرتا منڈل کی شنوائی کے قبل انکے باڈی گارڈ سہگل حسین کے معاملہ پر شنوائی ہوئی ۔سہگل فی الحال دہلی کے تہاڑ جیل میں ہیں۔اس لیے انکی ورچول شنوائی ہوئی ۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں جانب سے سوال و جواب کے بعد آج راجیش چکرورتی نے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔واضح ہوکہ 10اگست کو سی بی آئی مویشی تسکری معاملہ میں انوبرتا منڈل کو گرفتار کیا تھا۔اس سے قبل سی بی آئی نے سہگل حسین کو گرفتار کیا تھا۔پوچھ تاچھ کے لیےای ڈی گزشتہ ماہ اکتوبر میں سہگل کو اپنے ساتھ دلی لے گئی تھی۔