لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر پچھم بردوان ضلع ترنمول کانگریس کی جانب سے آسنسول کے رابندر بھون میں شتروگن سنہا کی حمایت میں سنیچر کی دوپہر ایک میٹنگ منعقد کی گءی۔میٹنگ میں خصوصی طور پر قبایلی سماج، ایس سی ایس ٹی سمیت مختلف تنظیموں کے نماءندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔میٹنگ میں شتروگن سنہا نے قباءیلیوں کا دھمسا اپنے گلے میں لٹکا کر بجایا۔میٹنگ کے دوران شتروگن سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوءے کہا کہ اب وہ پردھان منتری کم پرچار منتری زیادہ ہوگیے ہیں۔کارپوریشن الیکشن، ایم ایل اے یا ایم پی الیکشن میں کسی کو بھی باہر نہیں کر رہے ہیں۔تشہیر کے لیے 24 گھنٹے ، 7 دن ،365 دن ہواءی جہاز سے ہر جگہ جارہے ہیں۔ملک کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کا کام کرتے ہیں۔اس کے لیے ہواءی پر ساڑھے 8 ہزار کروڑ روپیے خرچ ہوءے ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی نیتا اکثر بنگال میں تقریر کرنے آتے ہیں اور ریاست کی بر سر اقتدار پارٹی پر بھاءی بھتیجا اور بدعنوانی کا الفاظ استعمال کر کے حملہ بولتے ہیں۔شتروگن سنہا نے وزیر اعظم مودی کے اس بیان کا جواب دیتے ہوءے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ بی جے پی میں سب زیادہ بدعنوانی ہے۔سب سے زیادہ بدعنوان نیتا بی جے پی میں شامل ہیں۔ میٹنگ میں ریاستی وزیر ملائے گھٹک اور آسنسول کارپوریشن کے ایم ایم آءی سی گروداس عرف راکٹ چٹرجی مہمان خاص کے طور پر موجود رہے ۔



















