آسنسول : ریاست مغربی بنگال سمیت پچھم بردوان میں گزشتہ8جولائی کو 3سطحی پنچایت الیکشن مکمل ہوا تھا۔ آج ریاست کے تمام مراکزکے ساتھ پچھم بردوان ضلع میں انتہائی سخت سیکوریٹی میں ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ واضح ہوکہ پنچایت الیکشن کے دوران کئی جگہوں پر بد امنی کی خبریں بھی موصول ہوئیں تھیں۔
حزب اختلاف کی جماعتوں نے بر سر اقتدار پارٹی پر تشدد پھیلانے اور بوتھ قبضہ کا الزام لگایا تھا۔ تشدد کے دوران پوری ریاست میں 16 افراد کی موت کی خبر بھی سا منے آئی تھی۔ تشدد پر مغربی بنگال کے گورنر نے کہا تھا کہ انتخاب بیلٹ کے ذریعہ ہو نے چاہئیں، گولی سے نہیں۔ کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پنچایت چناؤ میں ممتا اور مودی کی ملی بھگت ہے جبکہ حکمراں جماعت کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ بنگال میں جمہوریت کا تہوار پر امن رہا۔
ان سب کے بیچ سوموار کے دن پچھم بردوان ضلع کے کانکسا بلاک کے 5بوتھوں پر ری پولنگ ہوا۔کانکسا کے بن کٹی 4نمبر، بن کٹی5نمبر، آملہ جوڑا11نمبر،آملہ جوڑا12 نمبراور آملہ جوڑا18نمبرمیں گرام پنچایت کے لیے ری پولنگ ہوا۔
وہیں جموڑیا کہ چنچوڑا 7نمبر میں گرام پنچایت کے لیے ری پولنگ ہوا۔پنچایت سمیتی2 بن کٹی 4 کے پی ایس5،بن کٹی5نمبر بن کٹی پی ایس5، آملہ جوڑا 11نمبرکے آملہ جواڑا پی ایس19،آملہ جوڑا12نمبر کے آملہ جوڑا پی ایس 19،آملہ جورا18نمبر کے آملہ جوڑا پی ایس 19 اور چنچوڑیا 7نمبر کے چنچوڑیا پی ایس 11میں پنچایت سمیتی کا ری پولنگ ہوا۔ ضلع پریشد کے لیے بن کٹی4نمبر کے کانکسا پی 1، بن کٹی5نمبر کے کانکسا پی1، آملہ جوڑا11 کے کانکسا پی2،آملہ جورا12نمبر کانکسا پی2، آملہ جوڑا 18نمبر کے کانکساپی2 اور چنچوڑیا 7نمبر کے جموڑیا ضلع پریشد12نمبر میں ری پولنگ کا عمل ہوا۔غور طلب ہے کہ پچھم بردوان ضلع کے 998پولنگ اسٹیشن پر659513ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اس طرح ووٹنگ 72.52فیصد رہا۔
جبکہ ووٹرس کی کل تعداد 909428 بتائی جارہی ہے۔اس دن پچھم بردوان ضلع میں 344602مرد اور314911خواتین نے ووٹ ڈالے۔ منگل کے دن تمام امیدواروں کی قسمت کا امتحان ہے۔انتہائی سخت سیکوریٹی کے درمیان ووٹنگ جاری ہے۔















