Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*20لاکھ کی لاگت سے ٹی ڈی بی کالج کے داخلی دروازے کی تعمیر عنقریب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج ٹی ڈی بی کالج کے داخلی دروازے کی تعمیر کے لیے اے ڈی ڈی اے نے 20 لاکھ روپیے کا فنڈ منظور کیا ہے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آسیش کمار دے نے کہا کہ کالج کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچا ہے اسکی مرمت کے لیے اے ڈی ڈی اے سے اپیل کی گئی تھی۔اے ڈی ڈی اے نے اسکی منظوری دیتے ہوئے 20 لاکھ روپیے کا‌فنڈ منظور کیا ہے۔بہت جلد تعمیری کام‌ شروع کیے جانے کا مژدہ سنایا۔وہیں کالج ہاسٹل تقریبا 2 سالوں سے بند پڑے رہنے سے وہ بھی مخدوش حالت میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد اسکی مرمت کرا کر طلبہ کے لیے کھول دیا جاءے گا۔کالج کے تزئین کاری کے سلسلے سے انہوں نے بتایا کہ ایک آڈیٹوریم بھی تعمیر کیے جانے کا منصوبہ ہے ساتھ ہی ایک ڈسپلے بورڈ بھی لگایا جاءے گا۔ترنمول چھاتر پریشد کے نیتا آسیش کمار دے نے کہا کہ پرنسپل صاحب ٹی ڈی بی کالج میں تعلیم و تعلم کے ساتھ ایک خوشگوار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انکے دور میں کالج میں بڑی تبدیلی آءے ہے۔یہاں کا تعلیمی ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی اسی طرح کے ترقیاتی کام پرنسپل صاحب کی نگرانی میں ہوتے رہیں گے۔




Latest News

Related News