” کافی قیاس آرائی کے بعد آخر کار بی جے پی نے آج آسنسول پارلیمانی سیٹ پر اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے درگا پور بردوان کے ایم پی ایس ایس اہلوالیہ کو نامزد کیا ہے۔ ایس ایس اہلوالیہ دو بار لوک سبھا ایم پی رہ چکے ہیں۔ پارٹی نے ایک بار پھر اہلوالیہ کو آسنسول سے ٹکٹ دے کر تیسری بار لوک سبھا انتخاب لڑنے کا موقع دیا ہے۔ وہ پہلی بار 2014 میں بی جے پی کی ٹکٹ پر دارجلنگ سے امیدوار تھے اور انہوں نے جیت درج کی تھی۔ دوسری بار 2019 میں انہیں درگا پور بردوان سیٹ سے امیدوار بنایا گیا تھا۔ وہاں بھی انہوں نے جیت حاصل کیا تھا۔ 








Post Views: 111








