Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

**رانی گنج میں جلوس محمدی کے سلسلے سے ہوئی میٹنگ، امسال رانی گنج میں نہیں نکالے جائیں گے جلوس محمدی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا مظفر حسین رضوی اور راج باندھ مدرسہ اشرفیہ کے سکریٹری نے منگل کے دن ایک پریس کانفرنس کر کے ذرائع ابلاغ کے نمایندوں کو اہم جانکاریاں فراہم کی۔پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ چند دن‌قبل رانی گنج تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی۔میٹنگ میں 12ربیع الاول کے سلسلے سے بات چیت کی گئی تھی۔اس کے علاوہ رانی گنج راج باندھ علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی ہوئی تھی۔میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ امسال بھی بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس محمدی کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3سالوں سے جلوس نہیں نکا‌لا جارہا ہے۔امسال بھی جلوس نہیں نکالا جائے گا لیکن تمام مذہبی اعمال کیے جائیں گے۔رانی گنج کے تمام نوجوانوں کی باہمی رضا مندی سے یہ دانشمندانہ فیصلہ لیا‌گیا ہے۔امام صاحب نے‌بتایا کہ حالات جب سازگار ہوجائیں گے تب جلوس محمدی کا‌اہتمام کیا جائے گا۔واضح ہوکہ گزشتہ دو سالوں سے ملک میں کورونا وبا کی نحوست نے حالات کو ناساز بنا دیا ہے۔آہستہ آہستہ حالات سازگار ہورہے ہیں لیکن مکمل طور پر ابھی بھی سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔اس لیے احتیاط کے طور پر بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے جلوس محمدی امسال بھی نہیں نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیروز اشرفی نے کہا کہ جلوس نکالنے کا لاینسنس انکے پاس ہے لیکن امسال‌بھی آپسی رضا‌مندی سے جلوس محمدی نہیں نکالنے کا‌فیصلہ لیا گیا ہے۔