Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کولکاتا کے جونیئر ڈاکٹر کی حمایت میں رانی گنج میں بھی ڈاکٹر بیٹھے بھوک ہڑتال پر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج (زاہد اختر) : آر جی کر میڈیکل کالج و اسپتال سانحہ کے خلاف اور 10 نکاتی مطالبات کی حمایت میں جونیئر ڈاکٹر کولکاتا میں گزشتہ 10 دنوں سے ریلے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ان ڈاکٹروں کو اپنی حمایت دینے کے لیے منگل کے دن انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن رانی گنج شاخ کی جانب سے بھی صبح 8 بجے سے 12 گھنٹے کا ریلے بھوک ہڑتال پر رانی گنج شہر کے ڈاکٹر بیٹھ گیے ہیں۔اس کی جانکاری دیتے ہوئے ایسو سی ایشن رانی گنج شاخ کی صدر چیتالی باسو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ آج 10 دن سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔ جونیئر ڈاکٹر کولکاتا میں اپنے مطالبات کی حمایت میں ریلے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔انہیں اپنی حمایت دینے کے مقصد سے رانی گنج شاخ کی جانب سے 12 گھنٹے کے لیے ڈاکٹر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ڈاکٹر انکی حمایت کریں اسی وجہ سے آج منچ پر تمام ڈاکٹر موجود رہے لیکن ایمرجنسی میڈیکل خدمات کے لیے وہ لوگ چلے گیے لیکن انکی بھوک ہڑتال 12 گھنٹے تک جاری رہے گی۔رانی گنج کے ڈاکٹر بھی کولکاتا کے جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ ہیں۔

Latest News