*حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ایک کامل انسان ہیں*
——————————————————-
*ملعونہ نازیہ الٰہی خان کے خلاف دھام نگر تھانے میں ایف آئی آر درج ، سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا گیا۔*
—————————————————-
ہزار بار بشو يم ز مشک و گلاب
ہنوز نام تو گفتن کمال بے ادبیست
اگر میں عرق گلاب سے اپنے منہ کو ہزار بار بھی دھو لوں تب بھی یا رسول اللہ آپ کا اسم شریف لینا سراسر بے ادبی ہی لگتا ہے۔
فارسی زبان کے شاعر کا مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ اللہ کے محبوب سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی اس قدر پاک اور مقدس ہے کہ انسان کا منہ اپنی گناہوں کی وجہ سے اس قابل نہیں کہ وہ اس پاک نام کو لے سکے
ابھی کچھ دِنوں سے کولکتہ مغربی بنگال کی ایک ملعونہ خاتون نازیہ الٰہی خان شوشیل میڈیا پر آکر مبینہ طور پر پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ طاہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان اقدس میں قابل اعتراض اور اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں مسلم جماعت دھام نگر کی جانب سے دھام نگر تھانہ میں اُس کے خلاف تحریری شکایت نامہ(ایف آئی آر) درج کرائی گئی ہے۔ دھام نگر کے مسلمانوں میں ایک شدید غم و غصّہ کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
مسلم جماعت کی قیادت میں الحاج سید غلام احمد حبیبی صاحب ایک جم غفیر کے ساتھ خانقاہ حبیبیہ دھام نگر کے احاطہ کے اندر پریس کانفرنس منعقد کئے جس میں نازیہ الٰہی خان کا بائیکاٹ کرنے اور اس پر مقدمہ چلانے کا پر زور مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق 27 جون کو ایک خاموش احتجاج(جلوس) نکل کر دھام نگر تھانہ میں آئی آئی سی سبرا جیت داس کو دیا گیا اور نازیہ الٰہی خان پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس احتجاج میں جن جن لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی عقیدت مندی کا اظہار پیش کیا اُن میں قابلِ ذکر ہیں۔دھام نگر شانتی کمیٹی کے رکن شوریٰ الحاج شیخ عبد الحکیم حبیبی صاحب، جناب غلام جیلانی حبیبی صاحب، محمد حبیب الرحمن صاحب، محمد فضل باری صاحب و جناب شیخ جعفر علی صاحب اور ان کے علاوہ کچھ مخصوص لوگ جنھوں نے اپنی بیداری کا ثبوت دیا اُن میں دھام نگر کے نوجوان کاؤنسلر محمد زین الحق ، سرپنچ جناب شیخ مشتاق صاحب،شیخ خلیل اللہ، میر مرتضیٰ، شیخ ابراہیم ، شیخ کلیم الدین، شیخ حلیم ، محمد اسلام الدین،شیخ نظام الدین،محمد تاج الدین حبیبی،شیخ اسلم، میر نور الاسلام، میر فاروق، شیخ قادری، شیخ جولو، میر خور شید، شیخ باٹو، اور شیخ مانگو وغیرہ وغیرہ
*محمد تاج الدین حبیبی نظامی* ،دھام نگر










