*عرس حضرت محمد عقل شاہ علیہ الرحمہ پر وقار شان سےمنایا گیا*
،___________________________
اڈیشا دھامنگر شریف ناظر شاہی میں24 ستمبر 2026بروز جمعرات ہر سال کی طرح امسال بھی عارف باللہ عاشق رسول حضرت شاہ محمد عقل بابا علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک روایتی شان و شوکت اور پر وقار عظمت کے ساتھ منایا گیا۔
بعد نماز ظہر مزار شریف کا غسل عطر و گلاب کے عرق سے عمل میں آیا بعد نماز عصر چادر شریف اور گل پوشی کا سلسلہ تا دیر چلتا رہا بعد نماز مغرب اہلِ کمیٹی کی جانب سے لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔
بعد نماز عشاء جلسہ کی کارروائی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی۔ مولانا ضیاء الحق صاحب کی صدارت اور مولانا کامل رضا مجاہدی کی سر پرستی میں یہ اصلاح معاشرہ کا جلسہ کامیاب ترین سے ہمکنار رہا بحیثیت مقرر خصوصی حضرت علامہ الحاج مولانا محمد نوشاد عالم مصباحی ناظم تعلیمات دارالعلوم مجاہد ملت نے شان اولیاء اور حالات حاضرہ پر مدلل گفتگو فرمائیں۔
شعراء کرام میں ندیم رضافیضی مدھو پوری، شاہد رضا حبیبی،رافع رضا بنارسی عبد الاحد قادری، اکبر حسین حبیبی نے اپنے لب و لہجہ میں نعت شریف و منقبت پڑھیں

مولانا شہاب الدین مجاہدی نے حسن نظامات فرمایا۔ عرس عقیل شاہ کمیٹی اور ناظر شاہی منشی پٹنہ کے تمام باشندوں کو ہم تہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ محمد تاج الدین حبیبی دھامنگر شریف۔










