Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*”فروغ ادب“ گریڈیہہ نے منایا یوم شہادت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

ویر شہید عبدالحمید کے یوم شہادت  کے موقعے پر
مورخہ 10,ستمبر 24 کو  شام سات  *فروغ ادب* کے نائب صدر تصور وارثی صاحب کے رہائش گاہ “حسینی خیمہ” بھنڈاریڈیہہ گریڈیہہ میں *“فروغ ادب”*  کی جانب سے ایک مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا بعنوان
ایک شام ویر عبدالحمید  کے نام
جس کی صدارت “فروغ ادب“ کے رکن محترمہ ڈاکٹر  فرحت جہاں صاحبہ  نے کی اور نظامت سرفراز چاند نے کیا اس مشاعرے میں بطور مہمان خصوصی جانے مانے سماج سیوی شری راجیش سنہا جی  نے شرکت کی اور بطور مہمان خاص امتیاز عالم ایڈوکیٹ,محترمہ ارون دھتی, نکہت افشاں صاحبہ, اور رخسانہ پروین صاحبہ,   نے شرکت کی جن شعراءاکرام نے اپنا کلام پیش کیا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں !
الحاج مشکور میکش, مبین الحق, عبدالرشید حالی,  تصور وارثی,بی اگست کرانتی،سلیم پرواز,نسیم قادری,اکرام الحق ولی, نظام الدین ظہوری,جاوید حسین جاوید,صدام حسین, اور مختار حسینی, آخر میں صدر محترمہ ڈاکٹر فرحت جہاں صاحبہ شہید عبدالحمید صاحب کی زندگی پر بہت اچھی تقریر کی اور انہوں نے کہا کہ گریڈیہہ میں “فروغ ادب” ہی سب سے فعال ادارہ ھے میں “فروغ ادب“ کے ساتھ ہوں پھر اپنا کلام سنایا اس کے بعد مہمان خصوصی راجیش سنہا جی  نے “فروغ ادب“ کی جم کر تعریف کی اور انہوں نے کہا گریڈیہہ میں “فروغ ادب“ اردو کی ترقی اور بھلائی کے بہت اچھا کام کر رہا ہے میں “فروغ ادب“ کے ساتھ ہوں اور فروغِ ادب کا شکرگزار بھی ہوں !
مہمان خاص ایڈوکیٹ امتیاز عالم  نے بھی فروغ ادب کو سراہا اور کہا کہ ہم سب “فروغ ادب“ کے ساتھ ہیں !
مشاعرہ رات دس بجے تک چلا پروگرام کو کامیاب بنانے توحید وارثی و توصیف وارثی, کا بھرپور تعاون رہا !
ماشاءاللہ  “فروغ ادب” گریڈیہہ کوئی بھی پروگرام اپنے بل بوتے پر کرتا ھے اور بفضل خدا کسی دوسرے ادارے کا محتاج نہیں ھے  !