Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*یومِ وصال و فاتحہ ایصال ثواب الحاج محمد کلیم الدین حبیبی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*یومِ وصال و فاتحہ ایصال ثواب الحاج محمد کلیم الدین حبیبی*
————————————————————
دھام نگر قریشی محلہ میں جا نثار حضور مجاہد ملت، عاشق صادق، مرید کامل الحاج محمد کلیم الدین قادری حبیبی قبلہ مرحوم کا چھٹواں سالانہ ایصال کی محفل 14ذی الحجہ 1447 بروز پیر منایا گیا۔
بعد نماز فجر قریشی محلہ قبرستان میں آپ کے قبر مبارک پر  عطر و گلاب پیش کیا گیا۔
پھر آپ کے اہل خانہ کی جانب سے آپ کے رہائیش مکان پر دارالعلوم مجاہد ملت کے طلباء کے ذریعہ حمد ، نعت و منقبت بارگاہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں  پیش کیا گیا۔
آخری لمحات میں  صلوٰۃ و سلام کے بعد  صبح سات بج کر تیس منٹ پر قل شریف پڑھ کر آپ کے روحِ پاک کو ایصال وثواب پیش کیا گیا۔
آپ حضور مجاہد ملت کے سچے عاشق اور جاں نثار تھے۔  حضور حبیب ملت اکثر اوقات ملاقات کے لیے تشریف لایا کرتے تھے بعد وصال بھی پابندی سے فاتحہ میں شرکت فرماتے اور دعا کرتے۔
قل شریف کی محفل میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کے لئے اہلِ خانہ کی طرف سے ناشتہ کا انتظام تھا اس موقع پر الحاج ماسٹر عبد الحکیم حبیبی صاحب، مولانا الحاج شیخ علاء الدین حبیبی صاحب      غلام جیلانی حبیبی صاحب، الحاج شیخ زین العابدین حبیبی صاحب، محمد نعیم الدین حبیبی صاحب ، شیخ جعفر علی حبیبی صاحب، شیخ مخدوم حبیبی صاحب شیخ احسن علی حبیبی ،  شبیر حبیبی صاحب شیخ عبد المتین حبیبی صاحب شیخ مولا علی حبیبی صاحب ، شیخ گل محمد رضوی صاحب، شیخ علی حبیبی، محمد سیف الدین نظامی، محمد صھیب رضا حبیبی، محمد طفیل حسن خان، محمد تاج الدین حبیبی، اؤر خاندان کے تمام افرادبھی شامل تھے۔