آسنسول : آسنسول جنوبی تھانہ کے تحت ٹرافک موڑ کے نزدیک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہوکر موت کی نیند سوگیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ والو بس نے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو زوردار دھکا ماردی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بس کو روک کر متاثر کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس حادثے کی اطلاع پاکر آسنسول جنوبی تھانہ کی پولیس موقعے پر پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شہر کا گنجان علاقہ ہے پھر بھی بس والے تیزی سے بس چلاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے ٹرافک پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ اور ساتھ ہی متاثر نوجوان کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ خبر لکھے جانے تک زخمی نوجوان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔








Post Views: 207








