ہیراپور تھانہ علاقے میں غیر قانونی طور پر آن لائن لاٹری کا دھندا دھڑلے سے جاری ہے۔ برن پور کے نیو ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔ ابھی تک تو ڈپلیکیٹ ڈیئر لاٹری کا گینگ چل رہا تھا۔ اب آن لائن لاٹری کے ذریعے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ نیو ٹاؤن میں ہفتہ کے روز جعلی لاٹری کی ایک دکان پر چھاپہ مارا گیا۔ “شانتنو 100” لکھا ہوا آن لائن لاٹری چل رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گینگ آسنسول اور برن پور میں چل رہا ہے۔ اس میں ٹکٹ کے نمبرز “راجیشری” لکھے ہوئے ہیں۔ اس ٹکٹ کی قیمت 10 روپے بتائی جا رہی ہے۔ ہاٹن روڈ اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں مختلف جگہوں پر یہ سٹا چل رہا ہے۔ اس میں سنگل ڈیجٹ پر انعام دیا جا رہا ہے جو کہ بالکل غیر قانونی ہے۔ جلدی امیر بننے کی لالچ میں غریب لوگ اس کے جال میں پھنس کر اپنی محنت کی کمائی گنوا رہے ہیں۔ اسی دوران کل نیو ٹاؤن کے 19 نمبر روڈ پر واقع دکان میں جعلی لاٹری کاروبار کو لے کر چھاپہ مارا گیا جس کے بعد لاٹری کا کاروباری فرار ہو گیا۔ پولیس نے وہاں سے بھاری مقدار میں سامان ضبط کر کے تھانے لے آئی۔
















