Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*زمین کے بدلے نوکری کے مطالبے پر کولیری ڈسپیچ روڈ کو بند کر کے احتجاج*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

زمین کے بدلے نوکری کے مطالبے پرسالان پور علاقے کے بنجماری کولیری کے ڈسپیچروڈکو سوموار کے دن مقامی لوگوں نے بند کر دیا۔ ان لوگوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ زمین کے بدلے انہیں نوکری دی جائے گی۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ اب تک 3 سے 4 سال گزر چکے ہیں اور ابھی تک انہیں وعدے کے مطابق نوکری نہیں ملی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ نوکری کے سلسلے سے انتظامیہ کے پاس جاتے ہیں تو ان کے ساتھ ٹال مٹول کیا جاتا ہے۔ افسران ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا معاملہ وہیں کا وہیں رہ جاتا ہے۔ یہ سلسلہ گزشتہ تقریباً 3 سے 4 سالوں سے جاری ہے، جب کہ کولیری بننے کے وقت یہاں کے لوگوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ مقامی بے روزگار نوجوانوں کو نوکری دی جائے گی لیکن ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔اسی کے خلاف احتجاجاً انہوں نے کولیری کے ڈسپیچ روڈ کو بند کر کے ساری آمدورفت روک دی ہے۔ اس مسئلے پر آج انہوں نے کولیری کے ایجنٹ سے ملاقات کی اور اپنی بات ان کے سامنے رکھی۔ ایجنٹ نے ان سے ایک ہفتے کا وقت مانگا اور کہا کہ وہ یہ پتہ لگائیں گے کہ ان کی ایمپلائمنٹ فائل کہاں ہے، اس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔آج تقریباً 20 سے 25 زمین دینے والے افراد نے احتجاج کیا۔ موقع پر کوستب مکھرجی، ابھیجیت نائک، ہمانشو گھوش، سید حمید اور دیگر افراد موجود تھے۔