Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عاشق کے ساتھ ملکر اپنے ہی گھر میں چوری ، پولس نے دونوں کو حراست میں لیا ، مسروقہ مال برآمد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج 24 جولائی: رانی گنج کے پنجابی موڑ میں واقع ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک کے گھر سے 75لاکھ روپیے نقد سمیت قیمتی زیورات چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ایک خاتون اور ایک مرد کو نقد رقم اور زیورات کے ساتھ گرفتار کیا۔چوری سے متعلق ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔رانی گنج کے سریکانت پلی موڑ کے رہنے والے ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک ابھجیت مکھرجی کی بیوی ممتا روانی دھنباد میں وکالت کی پڑھائی کے دوران سافٹ ویئر انجینئر نوین سنگھ کے عشق میں گرفتار ہوگئی۔اپنے ہی گھر میں چوری کا منصوبہ بنا کر 25تاریخ کو گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا۔نوین سنگھ نے اسی تاریخ کو 75لاکھ روپیے نقد سمیت زیورات پر ہاتھ صاف کیا۔پولس کو اسکی جانکاری دی گئی۔پولس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک کی بیوی سے بھی پوچھ تاچھ کی۔ تفتیش کے دوران ممتا کے بیان میں تضاد پاکر پولس کو شک ہوا۔ سختی کے ساتھ تفتیش کرنے پر سارا معاملہ کھل کر سامنے آیا۔پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممتا روانی اور نوین سنگھ کی سازش کا پردہ فاش کیا۔پولس نے سافٹ ویئر انجینئر نوین سنگھ کو کولکاتا کے ایک کرایہ کے مکان سے گرفتار کیا۔اس واقعہ سے جڑے ہونے کی وجہ کر ممتا کو بھی پولس نے حراست میں لے کر مسروقہ سامان سمیت نقد رقم برآمد کیا اور دونوں کو آسنسول ضلع عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر لیا۔ اس سلسلے میں آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کی جانب سے ایک پریس کانفرس کی گئی جس میں کمشنریٹ کے ڈی سی ڈاکٹر کلدیپ ایس ایس ، اے سی پی شریکانت بنرجی ، رانی گنج تھانہ کے آیی سی سدیپ داس گپتا موجود تھے۔

Latest News

Related News