Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ریاستی وزیر برائے قانون و پی ڈبلیو ڈی مولائےگھٹک نے آسنسول جی ٹی روڈ پر بس مسافر ویٹنگ ہال کا افتتاح کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 30 جولائی : آسنسول جنوبی تھانہ کے تحت جی ٹی روڈ کے کنارے واقع اولڈ اسٹیشن اسکول کے نزدیک میں بس کے انتظار میں کھڑے رہنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک بس ویٹنگ روم کا افتتاح عمل میں آیا۔آسنسول شمالی اسمبلی حلقہ کے‌ایم‌ایل اے و ریاستی وزیر برائے قانون و پی ڈبلیو ڈی ملائےگھٹک نے ویٹنگ ہال کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔افتتاحی تقریب میں وارڈ 40کی کونسلر ممیتا وشواس،سدیپ چودھری،مدن موہن چوبے،بھانو بوس و دیگر موجود رہے۔افتتاح کے بعد وزیر موصوف نے کہا کہ جب سے ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کی حکومت بنگال میں بنی ہے اس وقت سے پورے بنگال میں چو طرفہ ترقی کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ آسنسول میں ضلع اسپتال،یونیورسٹی، پولس کمشنریٹ،خاتون تھانہ و دیگر سہولت کی چیزیں بنیں گی لیکن ممتا بنرجی نے یہ کام کر دکھایا۔ ممتا بنرجی نے پوری ریاست سمیت آسنسول میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا‌دیا ۔