Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول سب ڈویژنل اسپورٹس ایسو سی ایشن کا سالانہ پرایز ڈسٹریبیوشن پروگرام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 30 جولائی: آسنسول سب ڈویژنل اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آسنسول انڈور اسٹیڈیم میں سالانہ تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 2021-22کے فٹ بال اور کرکٹ میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح یاب ہوئے اور جو ٹیم شکست سے دوچار ہوکر دوسرے پوزیشن حاصل کی ان دونوں ٹیموں کو انعامات دیے گئے۔ اس موقع پرانڈر 16 کرکٹ ٹیم میں بہتر مظاہرہ کرنے والے سدھارتھ سنگھ۔ کو بھی میڈل اور گلدستہ دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ سدھارتھ سنگھ انڈر 19 سنیر ٹیم میں منتخب ہوکر نامیبیا میں اپنے کرکٹ کھیل کا جادو جگائیں گے ۔ ساتھ ہی کوچ رنجیت کو بھی مومنٹ۔ دیکر استقبالیہ دیا گیا ۔اس موقعے پر چترنجن کی کراٹے پلیر رنجیتا سنہا کو بھی کھیلو انڈیا کراٹے مقابلے میں برونج میڈل حاصل کرنے پر میڈل اور گلدستہ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقعے پر مہمانان میں ریاستی وزیر مولاے گھٹک ، آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی،اسپورٹس شعبہ کے ایم ایم آیی سی گرو داس چٹرجی، سچن رایے ،دیپک ردرا،پون گٹگٹیا و دیگر موجود رہے۔ فٹ بال سکریٹری سوکھیندو بنرجی ، کرکٹ سکریٹری دیبندو دتہ،والی بال سکریٹری جتندر سریواستو ، جواینٹ سکریٹری توہین مکھرجی موجود رہے ۔