درگا پور 6اگست : سنیچر کی صبح کولکاتا کے ڈایمنڈ ہاربر تھانہ کے تحت بریا علاقہ کے 6 دوست 3 موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پرولیا کے ایودھیا گھومنے کے لئے نکلے تھے ۔ وہ سبھی منگل کے دن اپنے گھر واپس لوٹنا تھا۔ کولکاتا سے پرولیا جانے کے دوران قومی شاہراہ 19 پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی جس میں انوراگ شیخ (30) اور اندرجیت مستری (20) شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے ۔ زخمیوں کو درگا پور محکمہ اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد مردہ قرار دے دیا۔ دیگر چار دوست پلاس نیوگی ، رستاق حسین ، رنجیت مجمدار ، سوگت بنرجی اس واقعے سے صدمے میں ہیں۔ اس حادثے کی اطلاع مہلوکین اور دیگر افراد کے گھر والوں کو دی گئی ہے۔







Post Views: 342










