رانی گنج 6 : رانی گنج مارواڑی ریلیف سوسائٹی اسپتال اور رانی گنج چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے مرلی دھر رام اوتار باجوریا میموریل ڈائلیسیس یونٹ کی جانب سے میگا صحت جانچ کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔اونکر چریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے عطیہ کی گئی ڈائلیسیس مشین کا افتتاح ریاستی وزیر برائے قانون و انصاف اور محنت ملایے گھٹک نے کیا۔موقع پر سوشل ورکر پرہلاد رایے گوینکا،ڈاکٹر دیپک کمار،سنجے باجوریا،آرپی کھیتان سمیت کئی معزز افراد موجود رہے۔صحت جانچ کیمپ کے ساتھ معذوروں کے درمیان وہیل چیءر تقسیم کیا گیا۔صحت جانچ کیمپ میں گال بلاڈر، ہاڈر سیل،اپنڈکس،ہرنیا سمیت دیگر امراض سے متاثر مریضوں کی جانچ مفت کی گئی۔







Post Views: 228








