*غزل*
یوں ذہن پہ چھاؤگے یہ معلوم نہیں تھا
دیوانہ بناؤگے یہ معلوم نہیں تھا
سوچا تھا ملوگے تو ملیں گی نئ خوشیاں
غم اور بڑھاؤگے یہ معلوم نہیں تھا
دنیا نے مسیحا ہی سمجھ رکھا تھا تم کو
سولی پہ چڑھاؤگے یہ معلوم نہیں تھا
آنکھیں مری دیدار کو ترسیں گی تمہاری
تم بھول ہی جاؤگے یہ معلوم نہیں تھا
تم آؤگے سب کوہے پتہ مجھ کو یقیں ہے
مرجاؤں تو آؤگے یہ معلوم نہیں تھا
پل بھر کی جدائ بھی قیامت سی لگے گی
اس طرح ستاؤگے یہ معلوم نہیں تھا
نازاں نے یقیں کرلیا وعدوں پہ تمہارے
وعدہ نہ نبھاؤگے یہ معلوم نہیں تھا
*ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں*
پٹنہ ،بہار،بھارت
Post Views: 92










