Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 89 میں ترقیاتی کاموں کا‌ آغاز تاپش بنرجی کے ہاتھوں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 2 ستمبر : آسنسول کارپوریشن کے تحت وارڈ 89کے کونسلر مزمل شہزادہ نے بتایا کہ رانی گنج کے ایم‌ ایل اے‌ اور‌ اے ڈی ڈی‌ اے‌ چیئرمین مین تاپش بنرجی سے اپنے وارڈ میں کچھ کام کے سلسلے کے بات چیت کی تھی۔انہیں اس خبر سے از حد خوشی ہے کہ اے ڈی ڈی اے نے نبی نگر راجا باندھ علاقہ میں راستہ اور نالیوں کی تعمیراتی کام کے لیے 10لاکھ 80ہزار روپیے کا فنڈ تفویض کیا ہے۔جمعہ کے دن تابش بنرجی نے تعمیراتی کام کا‌ آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ اپنے وارڈ میں مزید ترقیاتی کام کے لیے تاپش بنرجی سے اپیل کی ہے۔امید ہے کہ بہت جلد رقم کے لیے منظوری مل جائے گی۔آسنسول کارپوریشن سے بھی وارڈ کی ترقی کے لیے 15لاکھ روپیے کا فنڈ پاس ہوا ہے۔دھوبی محلہ میں بھی کام چل رہا ہے۔مرزا غالب اسکول سے ہوتے ہوئے انجمن تک راستہ اور نالیوں کی مرمت کا کام‌ کیا جائے گا۔اس کام کا تخمینہ 15لاکھ روپیے لگایا گیا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے وارڈ میں مختلف ترقیاتی کام کے لیے انہوں نے تاپش بنرجی کو 48لاکھ روپیے کا ایک پروجیکٹ دیا ہے۔جس سے ہل بستی،چوڑی پٹی،دھوبی پاڑا و دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔