رانی گنج 2 ستمبر : پولس ڈے کے موقع پر جمعہ کے دن رانی گنج ٹرافک پولس انچارج چتتوش منڈل کی قیادت میں رانی گنج کے پنجابی موڑ میں ایک پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔موقع پر آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کے اے سی پی سنٹرل 2 شریمانت بنرجی،اے سی پی ٹرافک پردیپ منڈل،رانی گنج تھانہ انچارج سدپتو سین گپتا،پنجابی موڑ پھانڑی انچارج مانس گھوش،رانی گنج اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے تاپش بنرجی،رانی گنج چیمبر آف کامرس کے صدر ارون بھارتیہ،ہرش وردھن کھیتان سمیت دیگر موجود رہے۔پروگرام میں خطاب کے دوران رانی گنج ٹرافک انچارج چتتوش منڈل نے ہرش وردھن کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہرش وردھن نے سی وی پی ایف عملہ کے لیے برسات کے موسم میں 100 رین کوٹ کا انتظام کیا ہے۔ہرش وردھن کھیتان نے کہا کہ جس طرح پولس عملہ لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فراءض انجامدے رہے ہیں اسکی جتنی بھی تعریف کی جاءے کم ہے۔انہوں نے سی وی پی ایف عملہ کے لیے 100عدد رین کوٹ انتظام کرنے کااعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولس والے ہیں اس لیے ہم سب محفوظ ہیں۔ارون بھارتیہ نے بھی پولس عملہ کی تعریف کرتے ہوءے کہا کہ رانی گنج ٹرافک پولس نے شہر کو ٹرافک جام کی مصیبت سے نجات دلانے کے لیے ایک قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔ لیکن اب بھی کچھ جگہوں پر مسلہ برقرار ہے۔پروگرام میں آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کی جانب سے لوگوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دیا گیا۔سیف ڈرائیو سیو لائف کے تحت ایک بیداری ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔طلبہ ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے ریلی میں شامل تھے۔لوگوں کو ٹرافک کے اصولوں سے روشناس کرانے کے مقصد سے فضا میں کبوتر بھی اڑائے گئے ۔













