Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کے روز اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ ریاست کی کل 294 اسمبلی نشستوں میں سے تقریباً 282 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
جاری فہرست کے مطابق درگاپور پورب اسمبلی حلقہ سے چندرشیکھر بنرجی، درگاپور پشچم اسمبلی حلقہ سے لکھن گھروئی، جموڑیا اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر بِجن مکھرجی، آسنسول دکھن اسمبلی حلقہ سے اگنی مترا پال، آسنسول اتر اسمبلی حلقہ سے کرشنندو مکھرجی اور کلٹی اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر اجے پوڈدار کو بی جے پی نے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
تاہم رانی گنج اور بارابنی اسمبلی حلقوں کے لیے بی جے پی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ باقی نشستوں کے امیدواروں کے نام جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔