Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول ریلوے اسٹیشن پر سیکڑوں طوطے کے بچے برآمد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول ریلوے اسٹیشن پر دیر رات ایک بڑی کارروائی کے دوران سینکڑوں طوطے کے بچوں کی برآمدگی سے سنسنی پھیل گئی۔ سوموار کی رات تقریباً 11 بجے آر پی ایف نے ایک ٹرین کے ڈبے کی تلاشی لے کر تقریباً 600 نہایت کم عمر طوطے کے بچے برآمد کیے۔
ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے پرندوں کی عمر تقریباً 15 سے 25 دن کے درمیان ہے۔ واقعے کے فوراً بعد محکمہ جنگلات کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد روپ نارائن پور رینج کے افسران نے فوری کارروائی شروع کی۔ ابتدائی طور پر پنجرے میں بند ان پرندوں کی دیکھ بھال میں مشکلات پیش آئیں، تاہم اہلکاروں نے پوری رات جاگ کر ان کی نگرانی کی۔ بعد ازاں انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اس طرح کی اسمگلنگ ایک منظم گروہ کی سرگرمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ پالتو پرندوں کی مانگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔ فی الحال اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔