Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ریل روکو احتجاج پر مقدمہ۔ کویتا کے بشمول 12 قائدین  حاضر عدالت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*ریل روکو احتجاج پر مقدمہ۔ کویتا کے بشمول 12 قائدین  حاضر عدالت*

تلنگانہ رکشنا سینا (ٹی آر ایس) کی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا ریل روکو احتجاج سے متعلق درج مقدمہ میں عدالت کے سمن پر نامپلی کے منو رنجن کامپلکس میں واقع سکندرآباد سکنڈ جوڈیشیل مجسٹریٹ آف فرسٹ کلاس (ریلوے) کورٹ میں حاضر ہوئیں۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر قائدین بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔یہ مقدمہ 28 نومبر کو ضلع کاماریڈی میں منظم کردہ ریل روکو احتجاج سے متعلق ہے، جہاں کلواکنٹلہ کویتا کی قیادت میں پسماندہ طبقات (بی سی) کو تعلیم، ملازمتوں اور مقامی اداروں میں 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے مطالبہ پر احتجاج کیا گیا تھا۔
اس واقعہ کے بعد ریلوے پولیس نے کویتا سمیت 12 دیگر قائدین کے خلاف ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے تھے۔ بعد ازاں عدالت کی جانب سے سمن جاری کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے  کی ہدایت دی گئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے کویتا اور دیگر قائدین عدالت میں پیش ہوئے۔ قبل ازیں کویتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے کاماریڈی ڈکلیریشن میں بی سیز کو 42 فیصد تحفظات  کا وعدہ کیا تھا ۔ کانگریس نے جتنے بھی وعدے کئے تھے ان تمام وعدوں کو فراموش کردیا ہے۔ اسی ضمن میں ہم نے کاماریڈی میں ریل روکو احتجاج منظم کیا تھا کہ بی سی طبقہ کو 42 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے مودی سرکار سے بھی مطالبہ کیا کہ دو بی سی بلس تلنگانہ اسمبلی سے پاس ہوئے ہیں اور وہ صدر جمہوریہ کے پاس منظوری کے منتظر ہیں۔ بی سی بلس کی منظوری کے ذریعہ پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Latest News

Related News