*غزل ۔ ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں*
طلب کا گوشوارہ جانتی ہوں
تمہارا ہر اشارہ جانتی ہوں
تری ہر چال سے آگاہ ہوں میں
کنایہ،استعارہ جانتی ہوں
تمہارے دل میں کیا ہے لب پہ کیا ہے
سخن سارے کاسارا جانتی ہوں
غلام زر تمہارے ساتھ میرا
نہیں ہوگا گزارہ جانتی ہوں
ابھی منجدھار میں کشتی ہے لیکن
اُفق پر ہے ستارہ جانتی ہوں
کسی بے درد کی الفت کا مارا
ہے میرا دل بے چارہ جانتی ہوں
کرم اللہ کا ہے سر پہ نازاں
ہے وہ بہتر سہارا جانتی ہوں
*ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں*
شمع اکیڈمی
پھلواری شریف ،پٹنہ
Post Views: 7










