Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فلک نما کالی ماتا مندر میں عقیدت مندوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں: کلواکنٹلہ کویتا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

فلک نما کالی ماتا مندر میں عقیدت مندوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں: کلواکنٹلہ کویتا*

حیدرآباد: تلنگانہ رکشنا سینا کی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا نے فلک نما میں واقع کالی ماتا مندر میں خصوصی پوجا کی اور عقیدت مندوں کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کے باوجود مندر تک مناسب سڑک اور خواتین کے لئے واش رومس موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ محکمہ انڈومنٹس اور ریلوے حکام سے بات کرکے سڑک اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کریں گی جبکہ مقامی رکن اسمبلی سے بھی اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی۔کویتا نے بتکماں تہوار کے آغاز پر تلنگانہ عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ریاست کی ثقافت، روایات اور خودداری کی علامت ہے۔ انہوں نے تمام طبقات کی ترقی اور بہوجن تلنگانہ کی تشکیل کے لئے عوام سے اتحاد کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی۔