Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*”بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی نشست منعقد”*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*“بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی نشست منعقد”*
بارہ بنکی، سعادت گنج کی بہت ہی فعال ادبی تنظیم  “بزمِ ایوانِ غزل”  کے زیرِ اہتمام آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں میں ایک عظیم الشان ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت عاصی چوکھنڈوی نے فرمائی، طنز و مزاح کے البیلے شاعر بیڈھب بارہ بنکوی کی نظامت میں ہونے والی اس بہت ہی حسین نشست کا آغاز مشتاق بزمی نے نعتِ رسولﷺ سے کیا اور ساری فضا کو روحانی بنا دیا اس کے بعد دئے گئے مصرع طرح
“کیفِ جاں اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے”
پر باقاعدہ طور پر نشست کا آغاز ہوا نشست بہت ہی کامیاب رہی، بہت زیادہ داد و تحسین پانے والے چند اشعار کا انتخاب نذرِ قارئین ہے ملاحظہ فرمائیں۔
کیا سے کیا بناتی ہے ایک جنبشِ مژگاں
دھوپ چھاؤ ں کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
عاصی چوکھنڈوی
ڈوبتا ہوں جب اسکی جھیل جیسی آنکھ میں
ڈوب کر ابھر نے میں دیر کتنی لگتی ہے
بیڈھب بارہ بنکوی
ہم نے جن پرندوں کو خود سکھایا ہو اڑنا
ان کے پر کترنے میں دیر کتنی لگتی ہے
ذکی طارق بارہ بنکوی
بس شکار بن جائے عشق بدگمانی کا
چاہتوں کے مرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
مشتاق بزمی
جوشِ دل ابھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
کچھ بھی کر گزرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
نازش بارہ بنکوی
اک زمانہ لگتا ہے اوج پر پہنچنے میں
اوج سے اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے
سحر ایوبی
تیرے بعد جو دل میں ہوگئی جگہ خالی
اس خلاء کو بھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
عبید عزمی
ان شعراء کے علاوہ علی بارہ بنکوی مصباح رحمانی، جان وارث صہبا، صغیر قاسمی، ابوذر انصاری نے بھی اپنا اپنا طرحی کلام پیش کیا اور شعراء و سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی، سامعین میں ارشاد انصاری، ماسٹر محمد وسیم، ماسٹر محمد قسیم، ماسٹر محمد وسیم، اظہار حیات اور ماسٹر محمد راشد کے اسمائے گرامی بھی لائقِ ذکر ہیں، بزمِ ایوانِ غزل کی آئندہ طرحی نشست درج ذیل مصرع پر بتاریخ 29/نومبر بروز اتوار کو ہوگا۔
“کیا کروں میں وہ مرے دل سے نکلتا ہی نہیں”
قافیہ: نکلتا
ریف: ہی نہیں
نشست کے اختتام پر بزم کے صدر ذکی طارق بارہ بنکوی نے یہ اعلان کرتے ہوئے  تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ طرحی نششت میں شریک ہونے کی گزارش بھی کی۔