آسنسول 7 جون : انٹر نیشنل سماجی تنظیم پیس انڈیا (این جی او ) کے بانی چیئرمین فروز خان اور قومی صدر پردیپ پرساد نے سڑک کنارے،ریلویے اسٹیشن کنارے کے غریب اور بے سہارا بچوں کے درمیان تعلیمی انقلاب لانے کے لئے گیان جیوتی کے تحت تعلیمی پروگرام گذشتہ دنوں سے چلا رہے ہیں۔اسی منصوبے کی کڑی کے طور پر منگل کے دن برن پور کے ڈیہیکا گاؤں میں شروع کیا گیا ہے۔تنظیم کے بانی چیئرمین فیروز خان نے بتایا کہ پورے ملک میں ریلوے اسٹیشن،سڑک کے کنارے،گاوں علاقے میں گیان جیوتی کا برانچ قایم کیا جائے گا۔ ڈیہیکا گاؤں میں سنٹر کے افتتاحی پروگرام میں آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کی لیڈی انسپکٹر پیالی جانا، دیگر لیڈی پولس افسر میں کسم گھوش،سنیتا بنرجی نے وہاں موجود لوگوں کو سایبر کرایم سے بچنے کےلئے بیداری مہم چلائی۔


Post Views: 235










