Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

فوٹو جرنلسٹ سنتوش منڈل کے ساتھ آر پی ایف انسپکٹر کی بدسلوکی کے خلاف ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی ڈی آر ایم اور اس ڈی سی سے ملاقات اور میمورنڈم

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

فوٹو جرنلسٹ سنتوش منڈل عرف بیجو کے ساتھ منگل کی شام آر پی ایف انسپکٹر دیپانکر دے کی بدسلوکی کے خلاف ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے آسنسول ڈیویزنل ریلوے منیجراور آر پی ایف کے سنیر ڈی ایس سی سے ملاقات کر کے میمورنڈم دیا۔واضح ہو کہ منگل کی شام تقریباً ساڑھے سات بجے آسنسول پرولیا میمو پسنجر پلیٹ فارم سے کھلتے ہی ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئی۔اس کی واقعے کی خبر پاتے ہی ذرائع ابلاغ کے نمائندے جایے وقوع پر پہنچ گئے اور اپنا کام شروع کیا ۔اسی دوران موقع پر موجود آر پی ایف انسپکٹر دیپانکر دے نے فوٹو گرافر و کو فوٹو لینے سے روکا۔اس دوران انسپکٹر نے فوٹو گرافر بیجو کو دھکا دے دیا۔اس بد سلوکی کے خلاف پسچھم بردوان ضلع پریس کلب کے نمائندوں نے بدھ کے دن آسنسول ڈی آر ایم اور ایس ڈی ایس سی سے ملاقات کر کے معاملے سے آگاہ کیا۔ان دونوں اعلیٰ عہدے داران نے معاملہ کو دیکھنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔