Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

__*_برن پور میں یونانٹیڈ آئرن اینڈ اسٹیل ورکرس یونین کے زیراہتمام خون عطیہ کیمپ_*__

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : اے آئی ٹی یو سی سے منسلک یونائٹیڈ آئرن اینڈ اسٹیل یونین ، برن پور کے زیر اہتمام برن پور پرانتک کلب میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سیل آئی ایس پی کے ایگزیکیٹیو ڈائیریکٹر (پی اینڈ اے ) پون کمار ، سی جی ایم ٹاؤن سرویسس اینڈ سی ایس آر سیل آئی ایس پی بنود کمار، سی ایم او آئی سی برن پور اسپتال ڈاکٹر سوشانت سنہا ، آئی این ٹی یو سی کے ہرجیت سنگھ، ایچ ایم ایس کے ممتاز احمد،خون عطیہ کیمپ کے روح رواں پربیر دھر و دیگر ٹریڈ یونین رہنما و کارکن نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس کیمپ میں موجود یونین کے جنرل سکریٹری اتپل کمار سنہا نے کہا کہ یونین کے قیام کے 103 سال مکمل ہونے پر اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ہمیشہ مزدوروں کے حق میں اپنے فرائض کو انجام دیتی رہی ہے اور آنے والے دنوں میں بھی مزدوروں کے شانہ بشانہ مل کر کام کرتی رہے گی۔