Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*چیتالی تیواری کو سپریم کورٹ سے ملی راحت، 8 مئی تک گرفتاری نہیں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : کمبل تقسیم سانحہ معاملہ میں سپریم کورٹ نے بی جے پی کاونسلر چیتالی تیواری کی گرفتاری پر روک لگادی ہے۔چیتالی تیواری نے کی پیشگی ضمانت عرضی ہائی کورٹ سے خارج ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔جج سریا کانت اور اروند کمار نے معاملہ پر شنوائی کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے۔وکیل ابھجیت گھٹک نے بتایا کہ دونوں معاملہ کو ایک ہی میں ضم کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں اگلی شنوائی 8 مئی کو ہوگی۔اس معاملہ میں گورو گپتا اور بھاجپا نیتا پیج پرتاپ سنگھ کی گرفتاری پر بھی روک لگا دی تھی۔وہیں جتندر تیواری نے پیشگی ضمانت کےلیے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا لیکن معاملہ کی شنوائی سے قبل ہی انہیں دلی کے نویڈا سے گزشتہ سنیچر کے دن آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کی خصوصی خفیہ پولس اور شمالی تھانہ پولس نے گرفتار کرلیا تھا۔اسی رات جتندر تیواری کو آسنسول لایا گیا۔آسنسول ضلع عدالت نے انہیں 8 دنوں کی پولس ریمانڈ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔سوموار کے دن جتندر تیواری کے معاملہ کی شنواءی جج سریا کانت اور جج جے کے مہیشوری نے کی۔اس دن جج نے معاملہ کے تمام فریقین کو اپنا حلف نامہ داخل کرنے کو کہا۔معاملہ کی اگلی شنوائی 8 مئی طے کی گئی ہے۔

واضح ہوکہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو شمالی آسنسول کے ریل پار رام کرشن ڈنگال میں کمبل تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے 3 لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔معاملہ پر جتندر تیواری کی اہلیہ سمیت 3 کانسلروں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔یہ لوگ پروگرام کے منتظمین تھے۔آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کی پولس جتندر تیواری اور انکی اہلیہ چیتالی تیواری سے پوچھ تاچھ کرنے کئی بار انکے گھر پہنچی لیکن گھر کے باہر دروازے پر تالا لگا دیکھ کر انہیں بار بار لوٹنا پڑا۔اسی دوران 22دسمبر کو کولکاتا ہائی کورٹ نے ان لوگوں کی پیشگی ضمانت عرضی قبول کرتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کیا۔ساتھ ہی انہیں جانچ میں تعاون کرنے کی بھی ہدایت دی۔10 فروری کو ایک حلف نامہ داخل ہونے کے بعد کولکاتا ہاءی کورٹ کے جج راج شیکھر منتھا نے ریاستی پولس کو چیتالی تیواری کے پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دی۔اس کے بعد جتندر تیواری اور چیتالی تیواری نے پیشگی ضمانت کے لیے کولکاتا ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔لیکن جج دیوانشو بسک کی بنچ نے اپیل خارج کردی۔جتندر تیواری نے اسی دلیل کے ساتھ سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی۔لیکن شنوائی سے قبل ہی انہیں آسنسول پولس نے گرفتار کرلیا۔سپریم کورٹ نے گرفتاری پر فی الحال روک لگا دی ہے۔