مہاراشٹر میں ہر سال مختلف شعبوں میں اپنی شناخت چھوڑنے والی خواتین کو ‘نیوز 18 لوک مت’ کی جانب سے ‘مکتا سمان’ ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
اس سال کا ایوارڈ مرزا مریم جمیلہ و دیگر 9 خواتینےکو دیاگیا ہے. مریم جمیلہ جو شہر کے اقراء اردو ہائی اسکول کی جماعت نہم کی طالبہ ہے اس نے گزشتہ دو سال قبل لاکڈاؤن میں گلی محلے کے بچوں کو کتابوں سے جوڑنے، اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے اپنی تین سو نجی کتابوں سے پسندیدہ اپنے گھر میں شہر کی پہلی بچوں کی لائبریری شروع کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے 32 ہو گئیں ہیں.
اس گرانقدر و قابل تقلید کارنامہ و خدمت کے لیے مریم جمیلہ کو
14 مئی کو شام 4 بجے یشونت راؤ چوان پرتشتھان آڈیٹوریم ممبئی میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پوار، سنیما اداکارہ سونالی کلکرنی اور آشوتوش پاٹل (ایڈیٹر، نیوز 18 لوک مت) کے ہاتھوں ایوارڈ اور استقبال کیا گیا.
مریم جمیلہ اردو زبان و ادب کے فروغ اور معاشرہ میں کتب بینی و مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے کوشاں مرزا عبدالقیوم ندوی کی دختر ہے مرزا عبدالقیوم ندوی کی بیٹی ہیں اور شہر کے اقراء اردو سیکنڈری اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں۔
مریم مرزا محلہ محلہ بچوں کی لائبریریاں مہم چلا رہی ہے. اس تحریک کو ریڈ اینڈ لِڈ فاؤنڈیشن کی سرپرستی حاصل ہے۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مریم مرزا نے کہا کہ یہ ایوارڈ اور اعزاز صرف میرا نہیں میرے تمام ساتھیوں کا ہے اور میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*










