Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مغربی بنگال میں پنچایت الیکشن کا بگل بج گیا، 8 جولائی کو انتخاب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : پنچایت ووٹ کا بگل بجتے ہی ریاست میں بر اقتدار سیاسی جماعت ترنمول کانگریس انتخابی میدان میں کمر کس کر اتر چکی ہے۔ ویسے بھی پارٹی گذشتہ کئی مہینے سے ضلعی سطح پر پارٹی کو بلاک اور بوتھ سطح کے ترنمول ورکروں اور رضا کاروں کے ساتھ میٹنگ کر کے انتخابات میں حصہ لینے اور پارٹی کے امیدوار کو فتحیاب بنانے کی ترغیب دے رہی ہے۔ کس کس علاقے میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان آپسی رنجش ہے لیکن پارٹی ہائی کمان کا ماننا ہے کہ انتخاب کا اعلان ہوتے ہی سب ٹھیک ہوجائے گا ۔ ضلع صدر نریندر ناتھ چکرورتی لگاتار میٹنگ کر کے پارٹی رہنماؤں ، ورکروں اور رضا کاروں کو بدایت دے رہے ہیں اور آپسی رنجش کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخاب کو انجائے کریں اور متحد ہوکر ممتا بنرجی کے ترقیاتی اور عوامی کاموں کو گھر گھر پہنچائیں۔واضح ہو کہ جمعرات کی شام ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایت انتخاب کے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے مطابق 8 جولائی کو انتخاب ، آج سے نامزدگی داخل کرنے ، امیدوار 15 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 20 جون ہے۔ امید ہے کہ نتائج 11 جولائی کو ہوں۔اس انتخاب میں پنچایت ممبر ، پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔