Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول فش مرچنٹ ایسوسی ایشن نے راہ گیروں کو شربت اور ٹھنڈا پانی پیش کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : ریاست مغربی بنگال سمیت پچھم بردوان ضلع ان دنوں زبردست گرمی کی چپیٹ میں ہے۔گرم ہواءوں کے ساتھ سورج کی تمازت نے لوگوں کا برا حال کر رکھا ہے۔لوگ گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔گرمی سے ہر ذی روح پریشان ہے۔انتہائی ضرورت کےتحت ہی لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔آسنسول و اطراف میں سماجی، سیاسی اور ملی تنظیموں کے ذریعہ چوک چوراہوں اور سڑک پر کیمپ لگا کر لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت پیش کیا جارہا ہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر جمعہ کے دن آسنسول فش مرچنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کی جانب سے آسنسول سبھاش سنیما ہال کے سامنے جی ٹی روڈ پر کیمپ لگاکر راہ گیروں، بڑی و چھوٹی گاڑیوں کے ڈراءیور وخلاصی،آٹو و ٹوٹو ڈرائیو روں اور مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی اور شربت کا انتظام کیا گیا۔کیمپ میں آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر وسیم الحق خاص طور پر موجود رہے۔ایسو سی ایشن کے صدر محمد‌ الیاس نے بتایا کہ تقریباً 10000راہ گیروں کو ٹھنڈا پانی اور شربت پیش کیا گیا۔ایسو سی ایشن کے سکریٹری محمد سجاد حسین،سابق صدر محمد اظہار عالم،بچو بھگنا، چھوٹو،محمد نوشاد، پرویز،محمد، آصف،محمد زاہد پرویز و دیگر ممبران موجود رہے۔