Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول مارواڑی مہیلا سمیتی کی جانب سے آئندہ13جولائی کو یک روزہ ساون تفریحی میلہ کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول :آسنسول مارواڑی مہیلا سمیتی کی جانب سے ساون کے موقع پر آئندہ 13جولائی 2023کو مانسون تفریحی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
پروگرام صبح10:30بجے سے رات8:30بجے تک آسنسول کلب لمیٹڈ، کورٹ موڑ روڈ میں منعقد ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ مانسون تفریحی میلہ ایک فیشن اور طرز زندگی کی نمائش پر مبنی ہے جس میں مختلف شہروں کے دکانداروں کے اسٹال ہوں گے۔
میلہ میں شاپنگ،انٹر ٹینمنٹ،کھیل کود، فوڈ کارنر، لاٹری بچوں کی سرگرمیاں، فینسی ڈریس مقابلہی، پینٹنگ و دیگر ایونٹ شامل ہیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میلہ میں شامل ہونے کے لیے کوئی داخلہ فیس ادا کر نے کی ضرورت نہیں ہے۔میلہ کا مقصد آسنسول کی خواتین کاروباری اور چھوٹے پیمانوں کی صنعتوں کو بااختیار بنانے میں آسنسول خاتون مارواڑی سمیتی مدد کرے گی۔
خواتین کے ذریعہ تیار کی گئی راکھیاں،کپڑے، سلیپ ویئر، زیورات، فیشن کے لوازمات، گھر کی سجاوٹ کے لیے سامان و دیگر اشیاء کی نمائش کی جائے گی۔اس بات کی جانکاری آسنسول خاتون مارواڑی منچ کی صدر نیدھی پساری، سکریٹری ریکھا گاڈیوان اور کنوینر مدھو دمریوال و گنجن اگروال نے مشترکہ طور پر دی ہے۔

Latest News