کھڑگ پور : اطلاع کے مطابق کھڑگ پورو مدناپورمیں امسال اکھاڑے بہت کم نکلےکیونکہ انتظامیہ نے سخت ھدایت جاری کررکھے تھےکھڑگ پور والوں کوتین روز کی جگہ صرف ایک روزکے اکھاڑا نکالنے کا پرمیشن دیاگیاتھاجس سے بہت سارے اکھاڑا کمیٹی والوں میں ناراضگی ہے بیشتر اکھاڑے تو نکالے ہی نہیں گئے،کھڑگ پور میں ہی جہاں 22/23 اکھاڑے نکالے جاتے تھے وہاں صرف سات اکھاڑے ہی نکالے گئےلوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم لوگ ٹی ایم سی کی حکومت میں نہیں بلکہ بی۔جے۔ پی کی حکومت میں رہ رہے ہیں؟ محرم میں دس روز کی جگہ ایک روز کا پرمیشن کیا معنی؟ ایک روزہ پرمیشن کے مدنظردسویں محرم کومنزل کے دن پیربابامیدان میں امام باڑے پر کافی ہجوم رہااکھاڑہ روکنے اور کھیل دکھانے کی اجازت نہی تھی شاید مجمع کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا گیاپیربابا میدان میں کھڑگ پور میونسپیلٹی کی جانب سےاسٹیج بنایاگیا تھاجس میں کھڑگ پور میونسپیلٹی کی چیر پرسن شری متی کلیانی گھوش خود شام 6 بجے سے رات دس بجے تک موجود تھیں اور شامل وائس چیر مین جناب تیمور علی خان صاحب بھی مجمعے کو کنٹرول کر رپےتھے ،دیگر مہمانوں میں ٹی ایم سی کے شری دیباشش چودھری سابق چیرمین کھڑگ پور میونسپیلٹی روی شنکر پانڈے ، حکومت مغربی بنگال اردو ایکا ڈمی کے ممبر عالی جناب صوفی سید ابرار صفی صاحب، ایڈووکیٹ جناب تنویر مرشد صاحب گرو پیر بابا عرس کمیٹی کے محمد منا صاحب کھڑگ پور یوتھ فورم کے شاہد احمد خان صاحب کھڑگ پور میونسپیلٹی کے دیگر کونسلران وغیرہ!
















