Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

اردو شاعر و اردو ٹیچرس عظیم بالیسری کو دہلی میں ملے گی *نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ*2023*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

قومی اردو شکشک سنگھ-بھارت کی جانب سے تیسرے اردو قومی کنوینشن کے ضمن میں ۲۹/اکتوبر ۲۰۲۳ کو غالب اکیڈمی- دہلی میں*نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ*2023 دینے کا پروگرام رکھا گیا ہے جس میں پورے ہندوستان سے 100خوش نصیب اردو ٹیچرس کے نام کا اعلان کیا گیا ہے خوشی کی بات یہ ہیکہ اس لسٹ میں اڈیشا کے ضلع بالاسور سے عظیم بالیسری کا نام بھی شامل ہے .جانکاری کے مطابق ہرسال دہلی کے غالب اکاڈمی ہال میں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ملک بھر کے سبھی ریاستوں سے اردو زبان کو فروغ دینے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والے 100 اساتذہ کو منتخب کیا جاتا ہے اس بار بھی آئندہ 29 اکتوبر 2023 کو دہلی کے غالب اکاڈمی ہال میں” نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ”پروگرام ہونے جارہا جس میں بالاسور سے شیخ عبد العظیم عرف عظیم بالیسری کا نام کو شامل کیا گیا ہے .اس خبر سے بالاسور کے اردو والوں کے درمیان خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے سب عظیم بالیسری صاحب کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔آپ کو بتادیں گے عظیم بالیسری بچوں کو بیس سالوں سے اردو کی تعلیم دیتے آرہے ہیں۔ اردو زبان وادب کی خدمت بھی دل و جاں سے کر رہے ہیں۔ان کی غزلیں ہندوستان کے کئ معتبر رسالوں میں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔انہیں تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عظیم بالیسری کو “نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ” ملنے جارہا ہے